27.4 C
Islamabad
جمعرات, مئی 1, 2025
ہومقومی خبریںساہیوال کول پاور پلانٹ کے ہیروز کی جانب سے یوم مزدور پر...

ساہیوال کول پاور پلانٹ کے ہیروز کی جانب سے یوم مزدور پر پاکستان کا نام روشن کیا

- Advertisement -

اسلام آباد۔1مئی (اے پی پی):یکم مئی 2025 کو ملک میں یوم مزدور کے موقع پر قومی تعطیل کا مقصد مزدوروں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنا ہے اور 1,320 میگاواٹ کا ساہیوال کول پاور پلانٹ بھی اس اہم سرگرمی میں پوری طرح شریک ہے۔جمعرات کو یہاں جاری ایک پریس ریلیز میں کہا گیا کہ یکم مئی کو تعطیل کی وجہ سے جب سب دفاتر بند تھے اور لوگ اس دن کو منانے کے لیے جمع تھے لیکن پلانٹ مکمل طور پر فعال رہا اور پاکستان کے قومی گرڈ کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی میں اپنا اہم کردار جاری رکھا۔

عالمی سطح پر یکم مئی یوم مزدور کو منایا جاتا ہے۔ جس کی ابتدا 19ویں صدی کے آخر میں مزدور یونین کی تحریک سے ہوئی اور اس جڑیں 1886 کی شکاگو میں مزدوروں کی جدوجہد سے منسلک ہیں جنہوں نے آٹھ گھنٹے کام کا مطالبہ کیا۔پاکستان میں یہ دن 1972 میں وسیع پیمانے پر لیبر اصلاحات کے حصے کے طور پر ایک سرکاری عام تعطیل بن گیا۔ اس کا مقصد نہ صرف مزدوروں کو ریلیف فراہم کرنا تھا بلکہ قوم کو اس افرادی قوت کی قدر اور وقار کی یاد دلانا بھی تھا۔

- Advertisement -

ساہیوال پاور پلانٹ کے باہمت محنت کش آرام نہیں کرتے بلکہ مسلسل خدمت میں مصروف عمل رہتے ہیں۔کوئلے سے چلنے والا یہ پاور پلانٹ جو پنجاب کے قلب میں واقع ہے اور چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پی ای سی ) کے تحت مشترکہ طور پر تیار کیا گیا ہے۔ اس کی کامیابی کا انحصار پاکستانی اور چینی انجینئرز، تکنیکی ماہرین، آپریٹرز اور مزدوروں کے ایک سرشار گروپ کی مسلسل کوششوں پر منحصرہے جو ہر روز دو سے تین شفٹوں میں پلانٹ کو چوبیس گھنٹے چلاتے ہیں۔

ان کی خاموش لگن لاکھوں گھروں اور صنعتوں کے کام کر نے کے عمل کو ممکن بناتی ہے۔یکم مئی کی مناسبت سے ساہیوال پاور پلانٹ کی قیادت نے ذاتی طور پر آن ڈیوٹی عملے سے ملاقاتیں کیں، اظہار تشکر کیا اور حوصلہ افزائی بھی کی۔ انتظامیہ نے ورکرز کے غیر متزلزل عزم کی تعریف کی۔ساہیوال کول پاور پلانٹ کے جوانوں کو پووری قوم سلام پیش کرتی ہے اور آپ ترقی کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=590882

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں