ساﺅتھ افریقین ایئرویز نے ایک ارب ڈالر مالیت کے قرضے کی ری سٹرکچرنگ روک دی

144

جوہانسبرگ ۔ 18 جولائی (اے پی پی) جنوبی افریقہ کی ایئرلائن ” ساﺅتھ افریقین ایئرویز“ نے کہا ہے کہ اس نے 1.5 ارب راند (1 ارب ڈالر) کے قرضے کی ری سٹرکچرنگ کا عمل روک دیا ہے۔ایئرلائن کے ترجمان طلالی طلالی نے گزشتہ روز جاری ہونے والے ایک بیان میں بتایا کہ ادارے نے رقم کی فوری ضرورت کے باعث کسی ٹینڈر کے بغیر کام کا ایک ٹھیکہ جاری کیا تھا جس کے بدلے اسے قرضے کی سہولت ملی جس کی ری سٹرکچرنگ لازمی ہورہی تھی تاہم بورڈ کی جانب سے سارے عمل پر اٹھنے والے اعتراضات کے باعث قرضے کی ری سٹرکچرنگ روک دی گئی ہے۔