14.6 C
Islamabad
جمعہ, مارچ 14, 2025
ہومکھیل کی خبریںسباسٹین کورڈا اور جورڈن تھامسن انڈین ویلز اوپن ٹینس مینزڈبلزسیمی فائنل میں...

سباسٹین کورڈا اور جورڈن تھامسن انڈین ویلز اوپن ٹینس مینزڈبلزسیمی فائنل میں پہنچ گئے

- Advertisement -

کیلیفورنیا۔14مارچ (اے پی پی):امریکا کے ٹینس سٹار سباسٹین کورڈا اور ان کے آسٹریلوی جوڑی دار جورڈن تھامسن اپنی پیش قدمی کو جاری رکھتے ہوئے انڈین ویلز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے ۔ سباسٹین کورڈا اور جورڈن تھامسن نے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کےکوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں جمہوریہ چیک کے ٹینس کھلاڑی جیری لہیکا اور ان کے چلی کے جوڑی دار الیجینڈرو ٹیبیلو الواریز کو شکست دے کر سیمی فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا ۔

اے ٹی پی کے زیراہتمام انڈین ویلز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے امریکا کی ریاست کیلیفورنیا میں جاری ہیں۔جمعہ کو مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں امریکا کے ٹینس سٹار سباسٹین کورڈا اور ان کے آسٹریلوی جوڑی دار جورڈن تھامسن نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جمہوریہ چیک کے ٹینس کھلاڑی جیری لہیکا اور ان کے چلی کے جوڑی دار الیجینڈرو ٹیبیلو الواریز کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6اور 4-6سے شکست دے کر نہ صرف ایونٹ سے باہرکر دیا بلکہ سیمی فائنل رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=572486

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں