سباسٹین کورڈا اور ہیوبرٹ ہرکاز شنگھائی ماسٹرز اوپن مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے

116
Tennis Championship
Tennis Championship

بیجنگ۔13اکتوبر (اے پی پی): پولینڈ کے نامور ٹینس سٹار ہیوبرٹ ہرکاز اور امریکا کے ٹینس کھلاڑی سباسٹین کورڈا اپنی فتوحات کو برقرار رکھتے ہوئے شنگھائی ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے جبکہ امریکا کے ہی بینجمن شیلٹن اور ہنگری کے فیبیان ماروزان کو کوارٹر فائنل رائونڈ میں شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے۔

ہیوبرٹ ہرکاز نے مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں ہنگری کے حریف کھلاڑی فیبیان ماروزان کو ہرا کر اور امریکا کے ٹینس کھلاڑی سباسٹین کورڈا نے ہم وطن حریف کھلاڑی بینجمن شیلٹن کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔جمعہ کو چین میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں کھیلے گئے

مینز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں ہیوبرٹ ہرکاز نے سخت مقابلے کے بعد ہنگری کے فیبیان ماروزان کو 6-4، 1-6 اور 3-6سے ہرا کر سیمی فائنل رائونڈ تک رسائی حاصل کی،امریکا کے ٹینس کھلاڑی سباسٹین کورڈا نے بھی انتہائی سخت مقابلے کے بعد ہم وطن حریف کھلاڑی بینجمن شیلٹن کو ہرا کر ٹاپ فور رائونڈ تک رسائی حاصل کی۔

سباسٹین کورڈا کی فتح کا سکور 7-6(12-10)، 2-6 اور 6-7(6-8)سے مات دے کر ٹاپ فور رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل رائونڈ میں پولینڈ کے نامور ٹینس سٹار ہیوبرٹ ہرکاز کا مقابلہ امریکا کے ٹینس کھلاڑی سباسٹین کورڈا سے ہوگا۔