سبزیوں کی کاشت دوسری فصلوں کی نسبت زیادہ منافع بخش ہے ،فیلڈ آفیسر محکمہ زراعت

138
Winter vegetables
Winter vegetables

سیالکوٹ۔27نومبر (اے پی پی):فیلڈ آفیسر محکمہ زراعت(توسیع)سیالکوٹ میمونہ عزیز نے کہاہے کہ انسان کی غذائی ضروریات میں لحمیات نشاستہ تیل معدنیات اور حیاتین کی اشدضرورت ہوتی ہے جبکہ زودہضم ہونے کی بناء پرسبزیوں اوران کے اجزاء کا حصول انسانی جسم کا ایک پسندیدہ ذریعہ جن کے استعمال سے انسان تندرست وتوانا رہ سکتاہے نیزسبزیوں کی کاشت دوسری فصلوں کی نسبت زیادہ منافع بخش ہے جن میں لحمیات نشاستہ تیل معدنیات اور حیاتین کی وافر مقدارسبزیوں میں پائی جاتی ہے لہذاکاشتکار زیادہ سے زیادہ رقبہ پر سبزیوں کی کاشت یقینی بنائیں۔ انہوں نے اے پی پی کوبتایا کہ آلولہسن شکرقندی وغیرہ میں نشاستہ کافی مقدارمیں موجودہوتاہے اسی طرح مٹرپتوں والی پھلی دار سبزیوں لہسن میں لحمیات جبکہ ٹماٹرگاجر شلجم شکرقندی جڑوں اور پتے والی سبزیوں میں وٹامن اے کی بڑی تعدادپائی جاتی ہے۔ علاوہ ازیں مٹرپھلیوں ٹماٹر میں وٹامن بی سبزمرچ شلجم پھول گوبھی بندگوبھی پالک پودینہ وغیرہ میں وٹامن سی کثرت سے پایاجاتاہے۔کاشتکار سبزیاں کاشت کر کے بھاری منافع حاصل کر سکتے ہیں۔