35.5 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومزرعی خبریںسبزیوں کی کاشت کیلئے عام فصلات کی نسبت زیادہ پانی کی ضرورت...

سبزیوں کی کاشت کیلئے عام فصلات کی نسبت زیادہ پانی کی ضرورت ہوتی ہے،دیسی کھادیں بھی اہمیت کی حامل ہیں، عدیل احمد

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 18 اکتوبر (اے پی پی):سبزیوں کی منافع بخش کاشت میں دیسی کھادیں انتہائی اہمیت کی حامل ہیں لہٰذا کاشتکار سبزیوں کی کاشت سے قبل گوبر کی گلی سڑی کھاد کھیتوں میں ضرور ڈالیں تاکہ زمین کو ذرخیز بنانے میں مدد مل سکے نیز زمین کے کیمیائی تجزیے کے بعد کھیتوں میں اجزائے صغیرہ اور کبیرہ کی صحیح مقدار ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے عملہ کی مشاورت استعمال کی جائے تاکہ کاشتکاروں کو بہتر پیداوار حاصل کرنے میں مدد ملے۔

علاوہ ازیں سبزیوں کی کاشت کیلئے چونکہ عام فصلات کی نسبت زیادہ پانی کی ضرورت ہوتی ہے اسلئے زمین کا انتخاب کرتے وقت ایسی زمین کا چناؤ کیا جائے جس میں پانی جذب کرنے کی زیادہ صلاحیت موجود ہو۔ ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد عدیل احمدنے کہاکہ کاشتکار زمین کی تیاری پر بھر پور توجہ دیں اور اسے نرم و ہموار کرنے کے بعد اس میں اچھا معیاری نسل کا صاف ستھر ا، جڑی بوٹیوں سے پاک بہترین روئیدگی کا حامل بیج درست شرح میں استعمال کریں تاکہ بروقت اور بہترین پیداوار کا حصول ممکن بنایا جا سکے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ بعض سبزیوں کا بیج مختصر عرصے میں ہی خراب ہو جاتاہے اسلئے بیج خریدتے وقت اس بات کا بھی یقین کر لیا جائے کہ بیج کی روئیدگی 80فیصد سے زائد ہے۔ انہوں نے کہا کہ سبزیوں کی کاشت میں جہاں کھاد و بیج کا استعمال خاص اہمیت رکھتا ہے وہیں وقت کو بھی بنیادی اہمیت حاصل ہے اسلئے سبزیوں کی کاشت علاقائی موسم کے مطابق محکمہ زراعت کے عملہ کی مشاورت سے کی جائے تاکہ بعد میں کاشتکاروں کو کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=514358

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں