31.6 C
Islamabad
جمعرات, مئی 15, 2025
ہومزرعی خبریںسبسڈی پر زرعی آلات حاصل کرنے کی تاریخ میں 20 نومبر تک...

سبسڈی پر زرعی آلات حاصل کرنے کی تاریخ میں 20 نومبر تک توسیع کر دی گئی

- Advertisement -

سمبڑیال۔ 05 نومبر (اے پی پی):اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت سمبڑیال افتخار احمد وڑائچ نے کہا ہے کہ سبسڈی پر زرعی آلات حاصل کرنے کی تاریخ 20نومبر تک بڑھا دی گئی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کسانوں کے ایک اجتماع سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان فصلوں کی پیداوار بڑھانے کے منصوبہ تحت حکومت پنجاب کے تمام اضلاع میں سبسڈی پر زرعی مشینری/ الات کی فراہمی کے لیے کاشتکاروں سے درخواستیں مطلوب ہیں جس کی آخری تاریخ 31 اکتوبر 2024 سے بڑھا کر 20 نومبر 2024 کردی گئی ہے ۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ جو کاشتکار اپنی درخواست جمع کروانے کے خواہشمند ہیں وہ اپنے ضلع کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر زرعی انجینئرنگ فیلڈ کے دفتر میں مورخہ 20 نومبر 2024 تک درخواست جمع کروا سکتے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=521359

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں