کوئٹہ۔8مارچ (اے پی پی):بلوچستان کےعلاقے سبی جیل روڈ لوکل ریسٹ ہاوس کے قریب دھماکے میں ایک اہلکار شہید جبکہ 17افراد زخمی ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق منگل کےر وز سبی جیل روڈ پر لوکل ریسٹ ہاؤس کے قریب اچانک ایک زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار سمیع اللہ شہید ہوگیا،جبکہ زخمیوں میں حبیب اللہ، سلیم، منور حسین، سومرخان، صداقت علی، نزاکت علی، رحیم، محمد حنیف، نصراللہ، سیف اللہ، عمران، عبدالرشید، پہلوان ، برکت علی، راجن خان، آفتاب احمداور عبدالحمید شامل ہے،
پولیس اور سیکورٹی فورسزنے اطلاع ملتے ہی جائے وقوع پر پہنچ کر زخمیوں کو فوری طورسول ہسپتال سبی منتقل کیا۔سیکورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کرملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔