30.5 C
Islamabad
بدھ, مئی 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںسبی زون کے 43ملازمین کو ترقی دیدی گئی

سبی زون کے 43ملازمین کو ترقی دیدی گئی

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 20 مئی (اے پی پی):صوبائی وزیر مواصلات میر سلیم احمد کھوسہ اور سیکرٹری مواصلات لعل جان جعفر کی کاوشوں سے سبی زون کے 43ملازمین کو ترقی دیدی گئی ۔ طویل انتظار کے بعد سبی زون (سڑکوں)میں درجہ چہارم اور اپر گریڈ کے عہدوں پر مختلف کیٹیگریز کے 43 ملازمین کو ترقی دی گئی ہے۔ اس کامیابی کی مناسبت سے چیف انجینئر روڈز سبی زون کے دفتر میں ایک سادہ مگر پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں چیف انجینئر روڈز سبی زون نے شرکت کی۔ سپرنٹنڈنگ انجینئر روڈز نصیر آباد سرکل عصمت اللہ صابر ، زیارت، جھل مگسی اور جعفرآباد کے ڈسٹرکٹ انجینئر افسران اور نئے ترقی پانے والے ملازمین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔تقریب کے دوران چیف انجینئر محمد بشیر ناصر نے ذاتی طور پر ترقی پانے والے ملازمین میں پروموشن آرڈرز تقسیم کئے۔

- Advertisement -

درجہ چہارم کے ملازمین کی انجمنوں اور نمائندوں نے وزیر میر سلیم احمد کھوسہ اور سیکرٹری لال جان جعفر سے اظہار تشکر کیا جن کی محنت سے ملازمین کا یہ دیرینہ مطالبہ پورا ہوا۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=599370

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں