سترسال تک ملک پر حکومت کرنے والوں کو کبھی کسان کا خیال نہیں آیا ، وزیراعظم عمران خان نے زرعی اجناس کے ریٹ بڑھا کر کسان کو ڈائریکٹ فائدہ پہنچایا، ‏سینیٹر عون عباس بپی کا ٹویٹ

49

اسلام آباد۔1نومبر (اے پی پی):‏سینیٹر عون عباس بپی نے کہا ہے کہ 70 سال تک اس ملک پر حکومت کرنے والوں کو کبھی کسان کا خیال نہیں آیا ۔ آج وزیراعظم عمران خان نے زرعی اجناس کے ریٹ بڑھا کر کسان کو ڈائریکٹ فائدہ پہنچایا ہے۔

اپنے ایک ٹویٹ میں انھوں نے کہا کہ اس ملک پر حکومت کرنے والوں کو کبھی کسان کا خیال نہیں آیا ، وزیراعظم عمران خان نے زرعی اجناس کے ریٹ بڑھا کر کسان کو ڈائریکٹ فائدہ پہنچایا ہے کیونکہ اس ملک کی معیشت کا زیادہ تر انحصار زراعت پر منحصر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسان خوشحال تو پاکستان خوشحال۔