ستمبر 2019ءکے دوران مصالحہ جات کی درآمدات میں 17 فیصد اضافہ

120

اسلام آباد ۔ 03 نومبر (اے پی پی) ستمبر 2019ءکے دوران مصالحہ جات کی درآمدات میں 17 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس ) کے اعدادوشمار کے مطابق ستمبر 2019ءمیں مصالحہ جات کی ملکی درآمدات کا حجم 13.7 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ ستمبر 2018 کے دوران درآمدات کا حجم 11.7 ملین ڈالر رہا تھا۔ اس طرح ستمبر 2018ءکے مقابلہ میں ستمبر 2019ءکے دوران مصالحہ جات کی قومی درآمدات میں 2 ملین ڈالر یعنی 17 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔