28.8 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومزرعی خبریںستمبر کاشتہ کماد،گندم اور برسیم میں بھی میٹھی سرسوں کی مخلوط کاشت...

ستمبر کاشتہ کماد،گندم اور برسیم میں بھی میٹھی سرسوں کی مخلوط کاشت کی جاسکتی ہے، ڈائریکٹر زراعت توسیع فیصل آباد

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 02 اکتوبر (اے پی پی):محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد کے ڈائریکٹرچوہدری خالد محمودنے کاشتکار وں کوزیادہ سے زیادہ رقبہ پر کینولایعنی میٹھی سرسوں کاشت کر نے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر علیحدہ رقبہ میسر نہ ہو تو ستمبر کاشت کماد،چنے،گندم اور برسیم وغیرہ میں بھی کامیابی سے اس کی مخلوط کاشت کی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کاشتکار بیج کے حصول اور کاشتی امور کی راہنمائی کیلئے محکمہ زراعت توسیع اور پی او ڈی بی کے عملہ سے رجوع کریں۔

انہوں نے بتایاکہ کینولا کی کاشت کا بہترین وقت31اکتوبر تک ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار منظور شدہ اقسام پنجاب کینولا،فیصل کینولا،پی اے آر سی کینولا ہائبرڈوغیرہ کاشت کریں۔انہوں نے کہا کہ شرح بیج آبپاش علاقوں کیلئے ڈیڑھ تا2 کلو گرام جبکہ بارانی علاقوں میں 2تااڑھائی کلو گرام فی ایکڑ رکھی جائے۔انہوں نے کہا کہ فصل کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے بیج کو سرایت پذیر پھپھوندی کش زہر لگانا بہت ضروری ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=507599

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں