28.8 C
Islamabad
منگل, اپریل 29, 2025
ہومعلاقائی خبریں"ستھرا پنجاب" مہم کے تحت جھنگ کے نواحی علاقے بلوشہابل میں صفائی...

"ستھرا پنجاب” مہم کے تحت جھنگ کے نواحی علاقے بلوشہابل میں صفائی ستھرائی کا بڑے پیمانے پر کام جاری

- Advertisement -

شورکوٹ ۔ 28 اپریل (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر "ستھرا پنجاب” مہم کے تحت جھنگ کے نواحی علاقے بلوشہابل میں صفائی ستھرائی کا بڑے پیمانے پر کام جاری ہے۔ اس مہم کے تحت دیہی علاقوں میں گندگی کے ڈھیروں کو صاف کیا جا رہا ہے، نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنایا جا رہا ہے اور عوام میں صفائی کے شعور کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

بلوشہابل کے مقامی لوگوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ اس اقدام سے نہ صرف علاقے کی صفائی میں بہتری آئی ہے بلکہ بیماریوں کے پھیلاؤ کو روکنے میں بھی مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے دیہی علاقوں پر توجہ دینا خوش آئند ہے اور امید ہے کہ مستقبل میں بھی ایسی ترقیاتی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔

- Advertisement -

فیصل اباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سپروائزر بلو شہابل بابر بھروانہ کے مطابق، "ستھرا پنجاب” مہم کے تحت جھنگ بھر میں صفائی کے ساتھ ساتھ عوام میں آگاہی مہم بھی چلائی جا رہی ہے تاکہ شہری اپنے ماحول کو صاف رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق، صاف ستھرے پنجاب کا ہدف حاصل کرنے کے لیے تمام اضلاع میں یکساں کام کیا جا رہا ہے۔ مقامی حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ صفائی مہم میں اپنا بھرپور تعاون دیں اور کوڑا کرکٹ کو مقررہ جگہوں پر ہی پھینکیں تاکہ شہر کو صاف اور خوبصورت بنایا جا سکے ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=589000

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں