29.9 C
Islamabad
جمعرات, مئی 1, 2025
ہومقومی خبریںسخت موسمی حالات کے پیش نظر ایم ڈی اے نے شہریوں کےلئے...

سخت موسمی حالات کے پیش نظر ایم ڈی اے نے شہریوں کےلئے مزید گیارہ ویڈا بس سٹاپ کی تعمیر شروع کر دی

- Advertisement -

ملتان۔ 30 اپریل (اے پی پی):پنجاب حکومت کی ہدایات پر ملتان کے شہریوں کو اچھی سفری سہولیات فراہم کرنے کےلئے ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے مزید گیارہ ویڈا بس سٹاپ کی تعمیر شروع کر دی ہے ۔ ایم ڈی اے کی جانب سے یہ اقدام ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کے ساتھ سخت موسمی حالات کے پیش نظر کیا گیا ۔ملتان شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ پر سفر کرنے والے شہریوں نے اسے خوش آئند قرار دیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ 11 مختلف مقامات پر بس سٹاپ کی تعمیر سے وقت کی بچت اور بہترین سہولت میسر ہو گی ۔ابتدائی طور پر نشتر روڈ اور ڈیرہ اڈا چوک پر بس سٹاپ کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے رانا سلیم احمد خان نے نشتر روڈ اور ڈیرہ اڈا چوک پر زیر تعمیر بس سٹاپ کا دورہ کرتے ہوئے بتایا کہ شہریوں کو بہترین سفری سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔

- Advertisement -

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل نے بس سٹاپ کی تعمیر میں استعمال ہونے والے میٹریل اور ڈیزائن کا بھی جائزہ لیا۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=590561

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں