برازیلیا۔8دسمبر (اے پی پی):برازیل، ارجنٹائن، پیراگوئے اور یوراگوئے پر مشتمل سدرن مشترکہ مارکیٹ ’’مرکوسور ‘‘ نے جمعہ کو یہاں سنگاپور کے ساتھ ایک آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط کئے ہیں ، جو ایشیا پیسیفک خطے کے کسی ملک کے ساتھ مرکوسورکا اپنی نوعیت کا پہلا تجارتی معاہدہ ہے۔
یہ دستخط، جو بلاک کے سربراہان مملکت کے 63ویں سربراہی اجلاس کے دوران ہوئے۔مرکوسور سیکٹریٹ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مرکوسورکے 1991 میں قیام کے بارہ سال بعد کسی تجارتی معاہدے پر دستخط کئےگئے ہیں جو بلاک کی ماورائے علاقہ تجارتی مذاکرات کے ایجنڈے کی نئی قوت کی نشاندہی کرتا ہے ۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ سنگاپور کے ساتھ معاہدہ تجارت اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع کھولے ۔ سنگاپور نہ صرف مرکوسور کے اہم برآمدی مقامات میں سے ایک ہے بلکہ برازیل، ارجنٹائن، پیراگوئے اور یوراگوئے پر مشتمل بلاک کی اہم سرمایہ کاری کے شراکت داروں میں سے ایک ہے، جس کی 2022 میں دو طرفہ تجارت تقریباً 10 بلین امریکی ڈالر تھی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=418024