31 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 3, 2025
ہومعلاقائی خبریںسرجانی پولیس کی کارروائی،موٹرسائیکلوں کی چوری ملوث خاتون ملزمہ سمیت 7رکنی گینگ...

سرجانی پولیس کی کارروائی،موٹرسائیکلوں کی چوری ملوث خاتون ملزمہ سمیت 7رکنی گینگ گرفتار

- Advertisement -

کراچی۔ 02 مئی (اے پی پی):سرجانی پولیس نے سیکٹر 54میں کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکلوں کی چوری میں ملوث ایک خاتون ملزمہ سمیت7رکنی گینگ کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ بمعہ ایمونیشن، 3کلو چرس، 2عددموٹرسائیکلیں،42عدد پٹرول ٹیکنیاں،2عددانجن،7عدد انجن کے مین پیس،14عدد موبائل فونز،8سیلنسرودیگر پارٹس برآمدکرلیے۔

جمعہ کوترجمان ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق گرفتار ملزمان میں محبوب ولد مظہر شاہ،نوید الرحمان ولد حبیب الرحمان،اصغر علی ولد امام بخش،محمد منشا ولد محمد امیر،عبدالکریم ولد شمس الدین،خالد خان عرف سعید ولد جالندر خان جبکہ خاتون ملزمہ شہزادی زوجہ عبدالکریم شامل ہے۔

- Advertisement -

گرفتار ملزمان چوری شدہ موٹرسائیکلوں کے پارٹس کھول کر فروخت کرتے تھے جبکہ نئی موٹرسائیکلوں کو بلوچستان اسمگل کردیتے تھے۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=591410

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں