لاہور۔16جون (اے پی پی):گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے گورنر ہائوس میں ” ہیرو آف بڈھ بیر” شہید کیپٹن اسفند یار بخاری کے والد ڈاکٹر سید فیاض بخاری نے ملاقات کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ2015 ء میں پشاور بڈھ بیر ایئر بیس میں دہشت گردوں کے خلاف لڑتے ہوئے شہید ہونے والے کیپٹن اسفند یار بخاری نے دلیری اور جرات کی مثال قائم کی۔
انہوں نے کہا کہ مادر وطن پر قربان ہونے والے کیپٹن اسفند یار بخاری جیسے پاک فوج کے جوان ہمارا فخر ،ان کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔