کوئٹہ۔ 09 جنوری (اے پی پی):صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھتیران نے زہری میں دہشت گردی کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔صوبائی وزیر سردار کھتیران نے کہا کہ واقعہ میں ملوث عناصر نے نہتے لوگوں پر بدمعاشی دکھانے کی کوشش کی ہے جو بالکل نہ ناقابل قبول ہے۔ یہاں سے جاری بیان میں سردار کھیتران نے کہا کہ دہشت گردوں نے جو بھی اقدامات کیے ہیں
میں اسے بزدلانہ فیل قرار دیتا ہوں ،میں دہشتگردوں کو یہ بتانا کہ آزادی اس طرح کے حربوں سے حاصل نہیں کی جاتی، آزادی حاصل کرنے کے لیے قلم اٹھانے اورکھیلوں کے میدانوں کو آباد کرنے سے ملتی ہے۔سردار کھیتران کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں اپنے ملک پر فخر ہے ،ہم دہشتگردوں کو ان کےمضموم مقاصد کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔