28.8 C
Islamabad
جمعہ, مئی 16, 2025
ہومزرعی خبریںسردی اور کورے میں آم کے پودے کی خصوصی دیکھ بھال میں...

سردی اور کورے میں آم کے پودے کی خصوصی دیکھ بھال میں کوئی کوتاہی نہ بر تی جائے، چوہدری خالد محمود

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 12 دسمبر (اے پی پی):آم کے باغبانوں کو دسمبر سے فروری تک باغات کو کورے سے بچانے کیلئے خصوصی حفاظتی و تدارکی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہاگیاہے کہ چونکہ آم کا پودا اور پھل انتہائی حساس اور سردی سے بری طرح متاثر ہوتاہے لہٰذا اس کی شدید سردی اور کورے میں خصوصی دیکھ بھال میں کوئی کوتاہی نہ برتی جائے کیونکہ اس طرح انہیں بعد ازاں بھاری مالی نقصان کاسامنا کرناپڑ سکتاہے۔ڈویژنل ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد چوہدری خالد محمودنے بتایاکہ اگر موسم سرما میں رات کا درجہ حرارت 4ڈگری سینٹی گریڈ یا اس سے کم ہو جائے تو کورا پڑنا شروع ہو جاتاہے جو آم کے چھوٹے و بڑے پودوں کو بری طرح متاثر کرتاہے۔

انہوں نے کہاکہ کورے سے چھوٹے پودوں کی ناپختہ شاخیں اور تنے کی چھال پھٹ جاتی ہے جبکہ بڑے پودوں کی وہ شاخیں جو زمین کے قریب ہوتی ہیں ان کو زیادہ نقصان پہنچتاہے۔انہوں نے کہاکہ اگرچہ کورا پڑنے کا خطرہ شروع دسمبر سے وسط فروری تک ہوتا ہے تاہم اسکا زیادہ امکان وسط دسمبر سے آخر جنوری تک رہتا ہے جب خشک سردی پڑتی ہے تو ہوا میں نمی کا تناسب کم ہوتا ہے اسی طرح رات کو درجہء حرارت 4ڈگری سینٹی گریڈسے کم ہوجاتا ہے تو پودوں کے پتوں میں موجود پانی جمنا شروع ہوجاتاہے جس کے نتیجہ میں پتوں میں موجودخلیات کو نقصان پہنچتا ہے اورپتوں کا رنگ سیاہ ہو جاتا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہاکہ باغبان کورے سے بچاؤ کیلئے پودوں کی مناسب آبپاشی کریں تاکہ سردی کی آمد سے پہلے چھوٹے بڑے پودوں پر نئی شاخیں پختہ ہو جائیں۔انہوں نے کہاکہ نرسری میں آم کے پودوں کو شیشم وغیرہ کی شاخوں کے ساتھ اس طرح ڈھانپا جائے کہ پودوں پر دن کے وقت سورج کی روشنی بھی پڑتی رہے اوررات کو کورا پڑنے لگے تو باغات میں دھواں کریں تاکہ کورے کا اثر کم سے کم ہو۔انہوں نے کہاکہ کورے والی راتوں سے قبل آبپاشی کردینے سے زمین کا درجہ حرارت بڑھ جاتا ہے اوریوں ان پودوں کو محفوظ رکھنے میں مدد ملتی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=535059

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں