17.1 C
Islamabad
جمعرات, مارچ 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںسرمایہ کاری اور اقتصادی ترقی کے لئے دہشت گردی کا خاتمہ ضروری...

سرمایہ کاری اور اقتصادی ترقی کے لئے دہشت گردی کا خاتمہ ضروری ہے ، قائدین استحکام پاکستان پارٹی

- Advertisement -

لاہور۔18مارچ (اے پی پی):استحکام پاکستان پارٹی کے قائدین نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے اور سہولت کاروں کو انجام تک پہنچانے کے حوالے سے آئی پی پی کا موقف انتہائی واضح ہے۔ پاکستان کو امن و استحکام کی منزل تک پہنچائیں گے۔ پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قوم کو دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کیلئے بر سر پیکار پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا ہو گا۔ افطار ڈنر میں سید صمصام علی بخاری، رانا نذیر احمد خان،ایم پی اے شعیب صدیقی،ملک زمان نصیب،رانا جاوید اقبال، ڈاکٹر جویریہ سہروردی سمیت دیگر نے شرکت کی۔ آئی پی پی رہنمائوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی پر قابو پانے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کا حکومت کافیصلہ بہترین اور بروقت ہے۔ آئی پی پی اس حوالے سے قومی اسمبلی میں ہونے والے پارلیمانی کمیٹیوں کے اجلاس میں بھر پور حصہ لے گی۔

سوچی سمجھی سازش کے تحت ملکی امن تباہ کیا جا رہا ہے ، آئی پی پی دہشت گردی کے واقعات کی بھر پورمذمت کرتی ہے ۔قیام امن کے بغیر استحکام نا ممکن ہے ، سرمایہ کاری اور اقتصادی ترقی کے لئے دہشت گردی کا خاتمہ ضروری ہے ۔ پاک فوج اور قومی سلامتی کے اداروں کی قربانیاں کسی سے پوشیدہ نہیں، فوج کے خلاف بولنے والے محب وطن نہیں ہو سکتے۔ پارٹی رہنمائوں کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے شہدا ارض وطن کی حرمت کی خاطر کسی صلے کے بغیر جانوں کے نذرنے پیش کر رہے ہیں۔ پنجاب حکومت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پارٹی رہنمائوں کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا صوبے میں برق رفتار ترقی کا ویژن آنے والوں کیلئے سنہری مثال ہو گا۔ دیگر صوبوں کی نسبت پنجاب میں خوشحالی مسلم لیگ ن کی تیس سالہ سیاسی تدبر اور بہترین حکمت عملی کا نتیجہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی منزل امن و استحکام ہے اور آئی پی پی پاکستان کو اسی منزل تک پہنچانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کر رہی ہے۔

- Advertisement -

اس وقت ہمیں ایک قوم کی صورت متحد ہو کر سازشوں کا مقابلہ کرنا ہو گا اور سازشی عناصر کو بے نقاب کرکے انہیں کیفر کردار تک پہنچانا ہوگا۔ جعفر ایکسپریس کا حالیہ واقعہ ہمارا لئے میدان عمل میں متحرک ہونے کا پیغام ہے کہ اس وقت ہمیں بغیر کسی تفریق کے پاک فوج اور ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا۔ انہیں نے سوشل میڈیا کے استعمال کے دوران جذبہ حب الوطنی کو ملحوظ خاطر رکھنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ آخر میں استحکام پاکستان پارٹی کے مرکزی و صوبائی رہنماوں کی جانب سے ریاست میں میڈیا کے کردار پر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا اور اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا گیا کہ بلا شبہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے جس کی وجہ سے عوام میں فہم و شعور اور حالات سے آگاہی پہنچ رہی ہے۔

میڈیا کے کردار کر کسی صورت فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ اجلاس کے ابتدا میں بلوچستان سمیت ملک بھر میں ہونے والی دہشت گردی کے نتیجے میں شہادت پانے والوں کے ایصال ثواب اور بلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی اور پاک فوج کے ساتھ بھر پور اظہار یکجہتی کیا گیا۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573981

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں