سرمایہ کاری بورڈ نے تمام اکنامک اقتصادی زونز پرکام کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت کی ہے، حسن داﺅد بٹ

110

اسلام آباد ۔ 20 نومبر (اے پی پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری ( سی پیک) کے تحت رشکئی اکنامک زون پر خیبر پختونخوا کی حکومت نے ابتدائی ترقیاتی کام کاآغاز کردیا ہے جبکہ باقی ماندہ کاموں کے لئے سی آر بی سی کے ساتھ جلد معاہدے طے پا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار سی پیک کے پراجیکٹ ڈائریکٹر حسن داﺅد بٹ نے اے پی پی سے خصوصی بات چیت کے دوران کیا۔ حسن داﺅد بٹ نے کہا کہ موجودہ حکومت کا سی پیک کے تحت اکنامک زون پر خصوصی فوکس ہے اور ان پر کام فاسٹ ٹریک پر لانے میں بھر پور انداز میں کام کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ دنوں سرمایہ کاری بورڈ نے ان اکنامک زونز کے حوالے سے اجلاس بھی ہوا جس میں رشکئی، فیصل آباد، بوستان، دھابیچی سمیت تمام اکنامک اقتصادی زونز کے حوالے سے متلعقہ اداروں کو خصوصی ہدایت کی کہ اکنامک زونز پر ترجیحی بنیادوں پر کام کیا جائے اور کام کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچایاجائے۔ انہوں نے کہاکہ رشکئی اکنامک زون کے فیز ون میں ایک ہزار ایکڑ جبکہ فیز ٹو میں 2 ہزار ایکڑ اراضی حاصل کر لی گئی ہے۔ منصوبے سے پاکستان میں روزگار کے مواقع میں اضافہ ہو گا۔