اسلام آباد۔8مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ سرکار دو عالم محمدﷺ کے دربار میں غلام کی حاضری ادب کا قرینہ ہے، ادب پہلا قرینہ ہے محبت کے قرینوں میں۔
ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ سرکار دو عالم محمد مصطفیٰﷺ کے دربار میں غلام کی حاضری ادب کا قرینہ ہے کہ جوتے پہننے کی جسارت دربار مصطفیٰﷺ میں تو کیا ان کے شہر میں بھی نہیں۔ کہ ادب پہلا قرینہ ہے محبت کے قرینوں میں۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان کی سعودی عرب پہنچنے کی ایک تصویر شیئر کی جس میں وزیراعظم عمران خان جوتے پہنے بغیر جہاز سے اتر کر ارض مقدس داخل ہو رہے ہیں۔