سرکاری سکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی (کل) شروع ہوگی

74

اسلام آباد ۔ 24 فروری (اے پی پی)سرکاری سکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی (کل) پیر کو شروع ہوگی درخواستیں14نامزد بنکوں کی شاخوں میں آئندہ ماہ کی6 مارچ تک جمع کرائی جاسکیں گی۔ ریڈیو رپورٹ کے مطابق وزارت مذہبی امور رواں سال ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد پاکستانی عازمین فریضہ حج ادا کریںگے۔سرکاری سکیم کے تحت عازمین کا انتخاب آئندہ ماہ8 مارچ کو کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے ہوگا۔