سرکاری سکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی کا عمل (کل) سے شروع ہوگا

124

اسلام آباد ۔ 16 اپریل (اے پی پی) سرکاری سکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی کا عمل (کل) پیرسے شروع ہوگا۔ درخواست گذار اپنے فارم رواں ماہ کی 26 تاریخ تک وزارت مذہبی امور کی نامرد کردہ بینکوں میں جمع کروا سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سرکاری سکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی کاعمل 17اپریل سے شروع ہو رہا ہے ۔ درخواست گذار اپنے فارم رواں ماہ کی 26تاریخ تک وزارت مذہبی امور کی نامزد کردہ بینکوں میں جمع کروا سکتے ہیں جبکہ رواں ماہ 28اپریل کو قرعہ اندازی ہوگی۔