سرکاری ہسپتالوں میں انسدادِ ڈینگی کاؤنٹرز قائم کیے جا رہے ہیں،سی ای او ہیلتھ

116

سرگودھا۔ 15 اکتوبر (اے پی پی):چیف ایگزیکٹوآفیسرہیلتھ سروسز سرگودہا ڈاکٹر اسد اسلم نے کہا ہے کہ تمام محکمے ڈینگی کی روک تھام کے لیے حفاظتی اقدامات اور سرگرمیوں کو جاری رکھیں،سرکاری ہسپتالوں میں خصوصی طورپرانسدادِ ڈینگی کاؤنٹرز قائم کیے جارہے ہیں ۔ اس کے علاوہ ضلع بھر کے تمام سکولوں، کالجوں میں طلبہ و طالبات کو ڈینگی سے بچاؤ کے حوالہ سے لیکچر اور آگاہی فراہم کی جارہی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ضلع ریسپانس کمیٹی برائے انسداد ِڈینگی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایم ایس ڈی ایچ کیو سمیت تمام ضلعی محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ چیف ایگزیکٹوآفیسرہیلتھ سروسزڈاکٹر اسد اسلم کا کہنا تھا کہ انسداد ِڈینگی ٹیمیں اپنے ہاٹ سپاٹ کو ہر لحاظ سے چیک کریں اور اگر کسی ٹائر شاپس، ہوٹل یا دیگر کاروباری مراکز میں صفائی کے ناقص انتظامات یا کہیں پانی جمع ہو تو مالکان کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے اُس جگہ کو سیل کیا جائے۔ اُنہوں نے تمام افسران اور فوکل پرسنز کو ہدایت کی کہ اپنی سرگرمیوں بارے حقائق پر مبنی درست رپورٹنگ کی جائے ، غلط رپورٹنگ کرنے والے یوزرز اور فوکل پرسنز کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔