اسلام آباد۔6جون (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے سرگودھا ڈویژن میں 12فوڈ پوائنٹس اور4دودھ بردار گاڑیوں کو قواعد وضوابط کی خلاف ورزیوں پر جرمانہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیموں نے سرگودھا میں چیکنگ کے دوران کے1ڈیری شاپ،1آئس فیکٹری،1جوس فیکٹری اور 1کریانہ سٹور کو زائد المیعاد اشیاء کی فروخت، مضر ِصحت اجزاء سے اشیاء خورد و نوش کی پروڈکشن،نوٹسز کی مسلسل خلاف ورزیوں اورفوڈ لیب بھیجے گئے نمونوں کے ناقص نتائج کے آنے پر88ہزارروپے جرمانہ عائد کیا۔
مزیدبرآں غیر معیاری دودھ سپلائی کرنے پر 4سپلائرز کو 17ہزارروپے جرمانہ کیا گیا ہے۔فوڈ سیفٹی ٹیم نے ضلع میانوالی میں کارروائی کرتے ہوئے3کریانہ سٹورز، 1 ملک شاپ اور 1ریسٹورنٹ کوغیر معیاری اشیاء کی فروخت اورحفظان ِصحت کے ناقص انتظامات کے باعث مجموعی طور پر 30 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔ اسی طرح پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے ضلع بھکر میں چیکنگ کے دورا ن 1سٹورکونوٹسز کی خلاف ورزیوں پر5ہزارروپے جرمانہ عائد کیا۔ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ضلع خوشاب میں چیکنگ کے دوران2ڈیری شاپس کو ملاوٹی دودھ کی سٹوریج اور فروخت پر10ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے سرگودھا ڈویژن میں چیکنگ کے دوران75لٹر ملاوٹی دودھ،35لٹر زائد المیعاد کولڈ ڈرنکس اور 5کلو سنیکس تلف کیے ہیں جبکہ حفظان ِصحت کے انتظامات کو مزید بہتر بنانے کیلئے94فوڈ پوائنٹس کواصلاحی نوٹسز جاری کیے ہیں جن پر عمل نہ ہونے کی صورت میں سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔