29.4 C
Islamabad
جمعرات, مئی 29, 2025
ہومعلاقائی خبریںسرگودھا میں پاکستان بیت المال روزانہ 600 افطار بکس تقسیم کررہا ہے،آصف...

سرگودھا میں پاکستان بیت المال روزانہ 600 افطار بکس تقسیم کررہا ہے،آصف جاوید شاہ

- Advertisement -

سرگودھا ۔ 05 مارچ (اے پی پی):سرگودھا میں پاکستان بیت المال ’’ وزیرِ اعظم اُڑان پروگرام ‘‘کے تحت روزانہ مستحقین میں 6 سو افطار بکس تقسیم کررہا ہے۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال سرگودھا آصف جاوید شاہ نے’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے اُڑان پروگرام کے تحت غریبوں کے لیے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیت المال کے اقدام کے تحت روزانہ کی بنیاد پر 6سو سے زائد افطار بکس ان لوگوں میں تقسیم کیے جا رہے ہیں جو افطاری کا سامان برداشت کرنے کی پوزیشن میں نہیں تھے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ بیت المال نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا، جامع مسجد حامد علی شاہ کے قریب، ویمن ایمپاور سنٹر اور چائلڈ پروٹیکشن سنٹرمیں افطار کاؤنٹرز قائم کیے ہیں جہاں ضرورت مند اور مستحق افراد کو افطار بکس مل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پرائم منسٹر انیشیٹو کے تحت 50 لاکھ سے زائد افراد کو افطار بکس حاصل کرکے افطاری کی سہولت میسر ہوگی۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=569056

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں