سرگودھا۔ 16 جون (اے پی پی):سرگودھا پولیس نے منشیات فروشوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا محمد صہیب اشرف کی ہدایت پر تھانہ ساجد شہید پولیس نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے غیرقانونی اسلحہ لے کر گھومنے والے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا
گرفتار ملزم اسد سے بندوق 12 بور برآمد کر کے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔اسی طرح منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران تھانہ فیکٹری ایریاء پولیس نے کارروائی کے دوران ملزم نوید سے چرس 860 گرام برآمد کرلی۔ گرفتار منشیات فروش کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے باضابطہ قانونی کاروائی شروع کردی گئی۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔