35.8 C
Islamabad
جمعرات, مئی 8, 2025
ہومعلاقائی خبریںسرگودھا پولیس کی منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن...

سرگودھا پولیس کی منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن مہم زور و شور سے جاری، 28 ملزمان گرفتار

- Advertisement -

سرگودھا ۔ 07 مئی (اے پی پی):پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن مہم زور و شور سے جاری ہے 28 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا محمد صہیب اشرف کی ہدایت پرتھانہ ساہیوال پولیس نے 2 منشیات فروشوں احسان سے چرس 2 کلو 200 گرام اورعصمت سے 980 گرام چرس برآمد کرلی، اسی طرح ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئےفیصل سے بندوق 12 بور اور گلزار سے پسٹل30 بوربرآمد کرلیا۔ تھانہ اربن ایریا پولیس نے رضا سے شراب 20 لٹر،سبحان سے شراب 20 لٹر،تھانہ ساہیوال پولیس نے عبداللہ سے شراب 20 لٹر،تھانہ ایس ٹاؤن پولیس نے ربنواز سے شراب 20 لٹر،تھانہ جھال چکیاں پولیس نےعمران سے رائفل 44 بور،عاقل سے کلاشنکوف، تفسیر سے پسٹل30بور،عادل سے پسٹل30بور،زبیر سے پسٹل30بور

تھانہ کڑانہ پولیس نے مدثر سے بندوق 12بور تھانہ بھلوال صدر پولیس نے وقار سے چرس 740 گرام، تھانہ شاہ پور سٹی پولیس نے دین سے پسٹل30بور،تھانہ پھلروان پولیس نے علی سے پسٹل30بور، تھانہ صدر پولیس نے حسنین سے شراب 50 لٹر،تھانہ جھال چکیاں پولیس نے عادل سے پسٹل30بور، تھانہ لکسیاں پولیس نے حسان سے بندوق 12بور، تھانہ مڈھ رانجھاء پولیس نے ظفر سے چرس 620 گرام،تھانہ سلانوالی پولیس نے مظہر سے پسٹل30بور، سمیع سے بندوق 12بور اور تھانہ جھاوریاں پولیس نے احمد سے پسٹل30بور برآمد کرلیا۔ تھانہ بھیرہ پولیس نے شراب کی سپلائی ناکام بناتے ہوئے کار کے خفیہ خانوں سے بھاری مقدار میں شراب 60 بوتلیں برآمد کرکےملزمان یزدان اور ساجد کو گرفتارکرلیا کار کو بھی قبضہ پولیس میں لے لیا۔

- Advertisement -

اسی طرح ایس ایچ اوتھانہ بھلوال صدر نے علی سے شراب 150 لٹراور ندیم سے پسٹل30 بور برآمد کرلیا۔ علاوہ ازیں غیرقانونی اسلحہ لے کر گھومنے والا ملزم تھانہ جھال چکیاں پولیس کی گرفت میں آگیا، ملزم سکندرسے کلاشنکوف برآمد کر لی گئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف منشیات فروشی وناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=594045

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں