سرگودھا۔ 19 مئی (اے پی پی):تھانہ کڑانہ پولیس نے جھوٹا مقدمہ درج کروانے والے مدعی یاسین کو گرفتار کر لیا، یاسین نے اپنے مخالفین پر الزام لگایا کہ انہوں نے اُس کی بیٹی کو اغواءکر کے زنا کی کوشش کی۔پولیس نے فوری مقدمہ درج کرتے ہوئے معاملے کی تفتیش شروع کی، دورانِ تفتیش حقائق سامنے آنے پر مدعی یاسین نے خود جھوٹا الزام عائد کرنے کا اعتراف کر لیا۔
تھانہ کڑانہ پولیس نے مدعی یاسین کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔ اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا محمد صہیب اشرف نے کہا کہ قانون کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی تاکہ بے گناہوں کو انصاف اور تحفظ فراہم کیا جا سکے۔ دوسری جانب تھانہ بھلوال سٹی کی حدود چک نمبری15 شمالی کے قریب بااثرافراد نے عمران نامی شہری پر تشدد کیا جس پر بھلوال سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزم محمد خان کو گرفتارکر لیا، جبکہ باقی ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا، ابتدائی تفتیش کے مطابق وقوعہ2 سال پرانا ہے جس کی ویڈیو 18 مئی 2025 کو وائرل ہوئی مزید کارروائی جاری ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=598735