سرگودھا ۔ 20 مئی (اے پی پی):سرگودھا پولیس نے منشیات فروشوں اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 39 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ تھانہ کینٹ پولیس نے ملزم نقاش سے 15 لٹرشراب،تھانہ اربن ایریا پولیس نے یاسر سے250 گرام چرس ،تھانہ سلانوالی پولیس نے جاوید سے 510 گرام چرس،نوید سے150 لٹر شراب ، تھانہ صدر پولیس نے علی سے12بور بندوق ،تھانہ عطاء شہید پولیس نے مختار سے ریوالور، احمد سے پسٹل30بور،تھانہ ایس ٹاؤن پولیس نے شان سے رائفل 44 بور،تھانہ جھال چکیاں پولیس نے ذیشان سے کلاشنکوف اور تھانہ بھیرہ پولیس نے احتشام سے30بور پسٹل برآمد کر کے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں، مزید تفتیش جاری ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=599304