سرگودھا۔ 21 اکتوبر (اے پی پی):سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سرگودھا کے تاجروں اور صنعتکاروں کے مسائل کے حل کیلئے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لارہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ مختلف محکموں سے بہتر کوآرڈی نیشن اور ان کے مسائل حل کرنے کیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی جارہی ہیں۔
ان خیالات کا اظہار سرگودھا چیمبر آف کامرس کے نو منتخب صدر خواجہ یاسر قیوم، سابق صدر خواجہ عابد رفیق، سابق صدر میاں طارق یعقوب، سابق صدر مرزا فضل الرحمن، سابق صدر آصف اعوان نے ایگزیکٹو باڈی کے رکن عثمان عتیق کو محکمہ اوقاف کی سٹینڈنگ کمیٹی کا چیئرمین نامزد کرنے کی تقریب کے بعد انہیں لیٹر دیتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت چیمبر میں نوجوانوں کی اکثریت برسر اقتدار آئی ہے جو خوش آئند ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ یہ نوجوان سرگودھا چیمبر آف کامرس کو فعال بنانے کیساتھ ساتھ تاجروں کے مسائل حل کرنے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔