سرگودھا۔ 03 جولائی (اے پی پی):ضلعی نا ئب صد ر مسلم لیگ ن یوتھ و نگ ملک مبین بشیراعوا ن نے کہا ہے کہ ستھرا پنجا ب پر و گرا م موجو د ہ حکو مت کا پنجا ب کے عوام کیلئے ایک تحفہ ہے کیونکہ ا س پر و گر ا م کے تحت صوبہ کے شہر ی اور دیہی علاقوں میں صفا ئی کا نظا م مثا لی بن چکا ہے۔ ڈا ئر یکٹر ستھرا پنجا ب پروگرا م سرگودھاچوہدری عبدالرزاق ڈھلوں نے اپنی صلاحیتوں کی بد و لت ا س پر و گرا م کی کا میا بی کو یقینی بنا کر اپنے انتخاب کو درست ثابت کیا ہے اور سرگودھا کے لوگوں کا صفا ئی کے حوا لہ سے دیرینہ مطالبہ پوراکر د یا ہے