سرگودھا۔ 31 مئی (اے پی پی):عدالت نے منشیات فروشی کے مقدمہ میں مجرم کو 9 سال قید با مشقت اور 80 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔تھانہ بھلوال صدرکی حدود میں مجرم عرفان منشیات فروشی کا مکروہ دھندہ کرتا تھا،جس کوپولیس نے 3 کلو 100 گرام چرس اور350 گرام آئس سمیت گرفتار کیا تھا۔ بعدازاں پولیس نے مجرم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت میں پیش کیا جس پر مقدمہ کی موثر پیروی اورٹھوس ثبوت کی بنیاد پرعدالت نے مجرم کو 9 سال قیدبا مشقت اور 80 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔
اس موقع پرڈی پی او سرگودھا نے کہا کہ منشیات فروشی کا مکروہ دھندہ کرنے والوں کو قرار واقعی سزا دلوائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خاتمے کے لئے بھرپور آپریشن جاری رہے گا۔ ڈی پی او سرگودھا محمد صہیب اشرف نے انوسٹی گیشن اور لیگل ٹیموں کو مقدمہ کو منطقی انجام تک پہنچانے پر شاباش دی ہے۔ڈی پی او سرگودھا نے کہا کہ بہترین تفتیش و پیروی مقدمہ کی بدولت معاشرتی ناسور اپنے انجام کو پہنچ گیا۔