27.1 C
Islamabad
اتوار, مئی 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںسرگودھا،ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے پنجاب انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے انفورسمنٹ سٹیشنز...

سرگودھا،ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے پنجاب انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے انفورسمنٹ سٹیشنز کے قیام کی منظوری دے دی

- Advertisement -

سرگودھا۔ 03 مئی (اے پی پی):ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے سرگودہا اور میانوالی تحصیل کوارٹرز پر پنجاب انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے انفورسمنٹ سٹیشنز کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔ ورکنگ پارٹی کا اجلاس کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان کی زیر صدارت کانفرنس روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ سرگودہا میں میلہ منڈی روڈ پر انفورسمنٹ سٹیشن تجویز کیا گیا ہے جس کا تخمینہ 10 کروڑ 40 لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔ میانوالی میں اے ڈی سی آر کمپلیکس کے قریب سٹیشن قائم کیا جائے گا جس کا تخمینہ 10 کروڑ 30 لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔ دو سٹیشنز رواں سال کے اختتام تک مکمل کر لیے جائیں گے۔

اس منصوبے کا مقصد تحصیل سطح پر ریگولیٹری قوانین کے نفاذ کو موثر بنانا اور غیر قانونی تعمیرات، تجاوزات اور ماحولیاتی ضوابط کی خلاف ورزی جیسے امور پر فوری اور مربوط کارروائی کو ممکن بنانا ہے۔ان سٹیشنز پر جدید دفاتر، گاڑیوں کے لیے گیراج، عملے کی رہائش، نگرانی کے کیمرے اور فوری کارروائی کے لیے مطلوبہ ساز و سامان کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائے گی۔ سٹیشنز کے قیام سے مقامی سطح پر ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد، شفافیت اور قانون کی حکمرانی کو فروغ ملے گا۔ کمشنر جہانزیب اعوان نے ہدایت کی کہ منصوبوں پر مقررہ وقت میں اعلیٰ معیار کے ساتھ کام مکمل کیا جائے اور مانیٹرنگ کا نظام سخت رکھا جائے تاکہ عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

- Advertisement -

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سرگودہا کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم، ڈپٹی کمشنر میانوالی خالد گورائیہ ،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ بلال حسن ، ایس ای بلڈنگ امانت علی اور ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل رانا شاہد عمران کے علاوہ دیگر ممبران شریک ہوئے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=591805

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں