سرگودھاپولیس معاشرہ میں امن و امان کے قیام اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جانفشانی کے ساتھ مصروف عمل ہے، ڈی پی اومحمدفیصل کامران

128
DPO Mohammad Faisal Kamran
DPO Mohammad Faisal Kamran

سرگودھا۔31مارچ (اے پی پی):معاشرہ میں امن و امان کے قیام، لوگوں کی وعزت و آبرو کے تحفظ اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثر پیش رفت کے حوالہ سے سرگوھا پولیس پوری جانفشانی کے ساتھ مصروف عمل ہے۔ اس سلسلہ میں ضلعی امن کمیٹی کے فعال کردار کی وجہ سے بہت سے حساس ترین معاملات پر کنٹرول برقرار رکھا گیا۔ ممبران امن کمیٹی کے بروقت اقدامات کی بدولت ضلع سرگودھا مذہبی کشیدگی و بدامنی سے بچ گیا اور بین المسالک ہم آہنگی کی فضا بیدار ہوئی۔

ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران نے ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ضلعی امن کمیٹی کے ممبران امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث سرگودھا سٹی عرفان اللہ ثنائی، ڈسٹرکٹ خطیب اوقاف قاری وقار احمد عثمانی،انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کے صوبائی امیر قاری احمد علی ندیم، ڈویژنل چیئرمین سیاسی امور و سیکرٹری نشر و اشاعت مرکزی جمعیت اہلحدیث امیر افضل اعوان، احمد مسعود زیدی، مفتی عمر فاروق ملک ضیاء الحق و دیگر موجود تھے۔

اس موقع پر انہوں نے ضلعی امن کمیٹی کے ممبران ڈسٹرکٹ خطیب اوقاف قاری وقار احمد عثمانی،انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کے صوبائی امیر قاری احمد علی ندیم، ڈویژنل چیئرمین سیاسی امور و سیکرٹری نشر و اشاعت مرکزی جمعیت اہلحدیث امیر افضل اعوان اور مفتی عمر فاروق اعوان کو علاقہ میں مذہبی روا داری،افہام تفہیم،بھائی چارے اور امن وامان کی فضا کو برقرار رکھنے میں شاندار خدمات کے اعتراف میں تعریفی سرٹیفکیٹس تقسیم کئے۔