20.5 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںسرگودھاپولیس کا منشیات فروشوں اور اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 3 ملزمان...

سرگودھاپولیس کا منشیات فروشوں اور اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 3 ملزمان گرفتار

- Advertisement -

سرگودھا۔ 27 جنوری (اے پی پی):سرگودھا پولیس نے منشیات فروشوں اور اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران اشتہاری سمیت 3 ملزمان کو گرفتارکرلیا ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کی ہدایت پرتھانہ صدر پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کرکے شراب برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا ۔ ملزم عمران سے شراب 20 لٹر برآمد کرلی گئی۔ اسی طرح تھانہ مڈھ رانجھاء پولیس نے معذوری کی آڑ میں منشیات فروشی کا دھندہ کرنے والے ملزم آصف سے چرس 1 کلو 500 گرام اور وٹک رقم برآمد کرلی ۔

علاوہ ازیں تھانہ شاہ پور صدر پولیس نے اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران قمار بازی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم عدیل کو گرفتار کرکے اشتہاری مجرم کے خلاف باضابطہ قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=552268

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں