31.6 C
Islamabad
منگل, مئی 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںسرگودھاپولیس کا منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک...

سرگودھاپولیس کا منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن ، 20 ملزمان گرفتار

- Advertisement -

سرگودھا۔ 19 مئی (اے پی پی):سرگودہا پولیس نے منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 20 ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد صہیب اشرف کی ہدایت پر منشیات فروشوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے تھانہ عطا شہید پولیس نے رفیق سے چرس 1 کلو 415 گرام،آئس 20 گرام،تجمل سے پستول30 بور،سلطان سے پستول 30 بور،

تھانہ کوٹ مومن پولیس نے شبیر سے چرس 2 کلو، پستول 30 بور، تھانہ بھلوال سٹی پولیس نے احتشام سے شراب 20 لیٹر، تھانہ شاہ پور صدر پولیس نے منیر سے چرس 610 گرام، شاہ نواز سے کلاشنکوف،علی سے پستول30 بور، تھانہ جھاوریاں پولیس نے شہزاد سے شراب 30 لیٹر، تھانہ سلانوالی پولیس نے تصور سے چرس 200 گرام، تھانہ شاہ پور سٹی پولیس نے مہدی سے پستول 30 بور، تھانہ پھلروان پولیس نے ابوبکر سے پستول 30 بور، تھانہ جھال چکیاں پولیس نے اختر سے پستول30 بور، مبشر سے پستول 30 بور، تھانہ پھلروان پولیس نے عزیز سے پستول9ایم ایم اور تھانہ بھیرہ پولیس نے علی سے پستول30بور برآمد کرلیا ۔

- Advertisement -

اسی طرح تھانہ شاہ پور صدر پولیس نےچوری کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم امیر اور دھوکہ دہی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم محسن کو گرفتار کر لیا۔غیر قانونی اسلحہ رکھنے والےگرفتارملزمان شاہ نواز سے کلاشنکوف اور ملزم علی سے پستول30 بور برآمد اورمنشیات فروش منیرکو رنگے ہاتھوں گرفتارکر کے 610 گرام چرس برآمد کر لی گئی۔ گرفتار اشتہاری مجرمان اور ملزمان کے خلاف باضابطہ قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں ،مزید تفتیش جاری ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=598725

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں