سرگودھا۔ 24 فروری (اے پی پی):سرگودھا میں تھانہ عطاء شہید پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو رکنی گرفتار کر لیا گیا ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد صہیب اشرف کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ عطاء شہید انسپکٹر محمد افضل نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے چوری ، نقب زنی اور مویشی چوری میں ملوث 2 رکنی گینگ کو گرفتارکر لیا۔
ایس ایچ او تھانہ عطاء شہید انسپکٹر محمد افضل نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے چوری، نقب زنی اور مویشی چوری میں ملوث 2 رکنی گینگ کو گرفتارکر لیا ، گرفتار ملزمان اشرف اور سلیم کے قبضہ سے مال مسروقہ کل مالیتی 8 لاکھ 70 ہزار روپے برآمد ہوئے
،برآمدہ مال مسروقہ بعد از قانونی کارروائی اصل مالکان کے حوالے کیا جائے گا۔ پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔