سرگودھا۔30اگست (اے پی پی):سرگودھاکی نوا حی تحصیل سلانوالی کے قصبہ شاہین آباد چک 114شمالی روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی کے قریب سے ایک شخص کی نعش برآمدہوئی۔ ریسکیو زرائع کے مطابق نعش کی شناخت 25 سالہ خلیل احمدکے نام سے ہوئی ہے اور نعش پر گہری چوٹوں تھیں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ جاں بحق ہونے والے شخص کو ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر لگی ہے۔
نعش کو ٹی ایچ کیو ہسپتال سلانوالی منتقل کردیا گیا ہے۔