سری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ (ہفتہ سے) شروع ہوگا

154

کولمبو ۔ 12 اگست (اے پی پی) سری لنکا اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ ہفتہ سے سنہالیز سپورٹس کلب، کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ میزبان ٹیم سری لنکا کو تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ پالے کیلی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا نے 106 اور گال میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں 229 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ ٹیسٹ سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ایک روزہ میچ 21 اگست کو کولمبو میں کھیلا جائیگا، دوسرا ایک روزہ میچ 24 اگست کو کولمبو میں کھیلا جائیگا