29.9 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومکھیل کی خبریںسری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے کرکٹ میچوں کی سیریز...

سری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے کرکٹ میچوں کی سیریز کا تیسرا میچ(اتوار کو) کھیلا جائیگا

- Advertisement -

دمبولا ۔ 26 اگست (اے پی پی) سری لنکا اور عالمی چیمپئن آسٹریلیا کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ اتوار کو رانگیری انٹرنیشنل سٹیڈیم، دمبولا میں کھیلا جائیگا، میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا اور پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دن دو بجے شروع ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوںکی سیریز 1-1 سے برابر ہے، کینگروز نے سری لنکن ٹیم کو پہلے ون ڈے کرکٹ میچ میں 3 وکٹوں سے ہرا کر پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کی تھی تاہم میزبان ٹیم نے دوسرے میچ میں شاندار کم بیک کرتے ہوئے کینگروز کو 82 رنز سے شکست دیکرسیریز 1-1 سے برابر کردی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=17496

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں