سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان جاری گال ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل

56

گال ۔ 8 نومبر (اے پی پی) سری لنکا اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان جاری پہلا کرکٹ ٹیسٹ میچ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا، کیٹن جیننگز کی شاندار سنچری اور بین سٹوکس کی نصف سنچری کی بدولت انگلینڈ کی ٹیم نے میچ کے تیسرے روز اپنی دوسری اننگز 322 رنز 6 کھلاڑی آﺅٹ پر ڈیکلیئر کر دی۔ کیٹن جیننگز نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری اننگز میں ناقابل شکست 146 رنز بنائے۔ یہ انکے ٹیسٹ کیریئر کی دوسری سنچری تھی، بین سٹوکس 62 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ سری لنکن ٹیم نے جواب میں میچ کے تیسرے روز کھیل ختم ہونے تک بغیر کسی نقصان کے 15 رنز بنالئے۔ سری لنکن ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 447 رنز جبکہ انگلینڈ کی ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 10 وکٹیں درکار ہیں۔ سری لنکا کی طرف سے دوسری اننگز میں دلریوان پریرا اور رنگانا ہیراتھ نے دو، دو جبکہ آکیلا داننجایا نے ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔