28.8 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومکھیل کی خبریںسری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان پانچواں اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل...

سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان پانچواں اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ (آج) کھیلا جائیگا

- Advertisement -

کولمبو ۔ 22 اکتوبر (اے پی پی) سری لنکا اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ (آج) منگل کو کولمبو میں کھیلا جائیگا۔ مہمان انگلش ٹیم کو سری لنکا کے خلاف سیریز میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان رواں ون ڈے سیریز بارش سے بری طرح متاثر ہوئی، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا جبکہ دوسرے ون ڈے میں انگلینڈ نے میزبان ٹیم کو بارش کے باعث ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 31 رنز سے ہرا کر برتری حاصل کی تھی۔ تیسرے ون ڈے میں بھی بارش نے پیچھا نہ چھوڑا اور میچ کو 21 اوورز تک محدود کر دیا گیا اور اس میچ میں انگلش ٹیم 7 وکٹوں سے کامیاب رہی تھی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=118635

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں