سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 26 جولائی کو کھیلا جائے گا

78
سری لنکا نے چٹاگانگ ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی

کولمبو ۔ 23 جولائی (اے پی پی) سری لنکا اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 26 جولائی کو کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ میچ کی اہم بات یہ ہے کہ سری لنکن مایہ ناز فاسٹ باﺅلر لیستھ مالنگا کا الوادعی میچ ہوگا اس کے ساتھ ہی وہ ریٹائر ہوجائیں گے۔ 35 سالہ فاسٹ باﺅلر اب تک 225 ایک روزہ میچز کی 118 اننگز میں 6.75 کی اوسط سے 335 ون ڈے انٹرنیشنل وکٹیں لے کر ملک کے تیسرے کامیاب ترین باﺅلر ہیں۔ مرلی دھرن 523 اور چمندا واس 399 وکٹوں کے ساتھ ان سے آگے ہیں۔ سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ 28 جولائی کو کولمبو میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 31 جولائی کو اسی مقام کولمبو میں ہی کھیلا جائے گا۔