19.4 C
Islamabad
جمعرات, مارچ 13, 2025
ہومقومی خبریںسری لنکا ماسٹرزاور ویسٹ انڈیز ماسٹرز کے درمیان انٹرنیشنل ماسٹرز لیگ کا...

سری لنکا ماسٹرزاور ویسٹ انڈیز ماسٹرز کے درمیان انٹرنیشنل ماسٹرز لیگ کا دوسرا سیمی فائنل میچ (جمعہ کو )کھیلا جائے گا

- Advertisement -

نئی دہلی۔13مارچ (اے پی پی):پروفیشنل مینجمنٹ گروپ کے زیر اہتمام انٹرنیشنل ماسٹرز لیگ (آئی ایم ایل ) کا ابتدائی ایڈیشن بھارت میں جاری ہے ،جس میں شائقین کرکٹ کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔ انٹرنیشنل ماسٹرز لیگ کا دوسرا سیمی فائنل میچ کل (جمعہ کو )کھیلا جائے گا جس میں سری لنکا ماسٹرزاور ویسٹ انڈیز ماسٹرز کی ٹیمیں شہید ویر نرائن سنگھ انٹرنیشنل سٹیڈیم، رائے پور کے مقام پر آمنے سامنے ہوں گی۔ سری لنکا ماسٹرز کی ٹیم کو مایہ ناز بلے باز کمارا سنگا کارا لیڈ کریں گے جبکہ ویسٹ انڈیز ماسٹرز کی ٹیم کی قیادت مایہ ناز بلے باز برائن لارا کریں گی۔

انٹرنیشنل ماسٹرز لیگ میں 6 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں ہیں جن میں میزبان بھارت ماسٹرز ،سری لنکا ماسٹرز،آسٹریلیا ماسٹرز،ویسٹ انڈیز ماسٹرز، جنوبی افریقا ماسٹرز اور انگلینڈ ماسٹرز شامل ہیں۔ انٹرنیشنل ماسٹرز لیگ رائونڈ روبن اور پلے آف سسٹم پر کھیلی جا رہی ہے۔

- Advertisement -

لیگ میں شامل 6 ٹیموں کے درمیان 22 فروری سے 16 مارچ 2025 تک 18 میچز کھیلے جائیں گے جو بھارت میں تین مقامات نیوی ممبئی، ودودرا اور رائے پور میں کھیلے جائیں گے۔ انٹرنیشنل ماسٹرز لیگ کا دوسرا سیمی فائنل میچ 14 مارچ کو کھیلا جائے گا۔دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان انٹرنیشنل ماسٹرز لیگ فائنل میچ 16مارچ 2025 کوشہید ویر نرائن سنگھ انٹرنیشنل سٹیڈیم، رائے پور میں کھیلا جائے گا۔\932

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=572009

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں