سری لنکا میں پاکستانی کمشنر میجر جنرل (ر) ڈاکٹر شاہد احمد حشمت کی سری لنکا کے اپوزیشن لیڈر مہندرا راجہ پاکسے سے ملاقات

108

اسلام آباد ۔ 07 مارچ (اے پی پی) سری لنکا میں پاکستان کے ہائی کمشنر میجر جنرل (ر) ڈاکٹر شاہد احمد حشمت نے سری لنکا کے اپوزیشن لیڈر مہندرا راجہ پاکسے سے کولمبو میں خیرسگالی کی ملاقات کی۔ کولمبو میں پاکستان ہائی کمشن کی طرف سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق ہائی کمشنر نے اپوزیشن لیڈر کو خطے کی تازہ ترین سیکورٹی صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے خطے میں امن و سلامتی اور بات چیت کے ذریعے تمام مسائل کے حل کیلئے پاکستان کی خواہش کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کشیدگی کم کرنے کے لئے پاکستان کی طرف سے اٹھائے جانے والے اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے کسی بھی جارحیت کے خلاف اپنی سرزمین کے تحفظ کے لئے پاکستان کے عزم کو اجاگر کیا۔