سری لنکا نے پہلے ٹیسٹ میچ میں آئرلینڈ کو بآسانی اننگز اور 280 رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی

146

گال ۔18اپریل (اے پی پی):سری لنکا نے پہلے ٹیسٹ میچ میں آئرلینڈ کو بآسانی اننگز اور 280 رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی، گزشتہ روز گال انٹرنیشنل سٹیڈیم میں ٹیسٹ کے تیسرے روز آئرلینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 143 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور اسے فالو آن کی خفت کا سامنا کرنا پڑا ، لورکین ٹکر 45 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے ، سری لنکا کے پرابتھ جے سوریا نے تباہ کن بائولنگ کی اور 7 کھلاڑی میدان بدر کئے ، دوسری اننگز میں بھی سری لنکن باؤلرز چھائے رہے اور آئرلینڈ کو 168 رنز پر آؤٹ کر کے واضح مارجن سے فتح اپنے نام کر لی ، ہیری ٹیکٹر 42 ، جارج ڈوکریل 32 اور کرٹس کیمفر 30 رنز بنا کر نمایاں رہے ، سری لنکا کی طرف سے رمیش مینڈس نے چار ، پرابتھ جے سوریا نے تین اور وشوا فرنینڈو نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، پرابتھ جے سوریا کو میچ میں 10 وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔