سری لنکا کرکٹ بورڈ رواں سال لنکن پریمیئر لیگ کے دوبارہ آغاز کیلئے پرامید، موہان ڈی سلوا

72

کولمبو ۔ 3 اپریل (اے پی پی) سری لنکا کرکٹ نے رواں سال لنکن ٹی ٹونٹی پریمیئر لیگ کے دوبارہ آغاز کی امید ظاہر کی ہے۔ لیگ 8 سے 28 ستمبر تک کھیلی جا سکتی ہے۔ سری لنکا کرکٹ کے سیکرٹری موہان ڈی سلوا نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم لنکن پریمیئر لیگ کے دوبارہ انعقاد کیلئے کام کر رہے ہیں اور ہمیں پوری امید ہے کہ رواں سال اگست یا ستمبر میں یہ لیگ ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لنکن پریمیئر لیگ کی بار بار منسوخی سے ملکی کرکٹ کو بہت نقصان ہوا ہے۔ ہماری ورلڈ کپ کی تیاریاں بھی بری طرح متاثر ہوئی ہیں، اگر باقاعدگی سے لیگ کا انعقاد ہوتا رہتا تو ہمارے پاس ورلڈ کپ کیلئے بہترین کمبی نیشن کا چناﺅ کرنے کا موقع ہوتا لیکن نا اہل انتظامیہ کی وجہ سے ایسا نہ ہو سکا۔