سری لنکا کی ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز اپنی پہلی اننگز میں 531 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی

130
Sri Lankan team
The Sri Lankan team

چٹوگرام ۔31مارچ (اے پی پی):سری لنکا کی ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز اپنی پہلی اننگز میں 531 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، کمندو مینڈس نے 92 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ، دیگر بیٹرز میں کپتان دہننجایا ڈی سلوا 70 اور دنیش چندیمل 59 رنز بنا کر نمایاں رہے ،

بنگلہ دیش کی جانب سے شکیب الحسن نے تین اور حسن محمود نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، بنگلہ دیش نے کھیل کے اختتام پر ایک وکٹ کے نقصان پر 55 رنز بنا لیے ، محمود الحسن جوئے 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، ذاکر حسین 28 اور تیج الاسلام صفر پر ناٹ آؤٹ ہیں ۔